BBC Urdu TV

وزیراعظم سے آذربائیجان کے صدر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمان نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی شکر پڑیاں آمد، قومی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، پاک فوج کے دستے نے آذربائیجان کے صدر کو سلامی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے صدرالہام علیوف 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی مہمان صدر کے ہمراہ تھے، صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

Exit mobile version