BBC Urdu TV

وزرات خارجہ کے فوکل پرسن اکرام الدین کا پیراپلیجک سنٹر پشاور کا دورہ

وزرات خارجہ کے فوکل پرسن اکرام الدین کا پیراپلیجک سنٹر پشاور کا دورہ۔

اس موقع پر انہوں نے پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سید الیاس خان سے ملاقات کی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا پیراپلیجک سنٹر پشاور کا دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے پیراپلیجک سنٹر پشاور کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سید محمد الیاس سے ملاقات کی ملاقات میں معذور افراد کی مسائل و مشکلات پر خصوصی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر امریکہ سے آئے ہوئے سینیئر ڈاکٹر محمود خان ،اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سید محمد الیاس نے وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کو معذور افراد کی کئی اہم ترین بیماریوں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی اور فزیوتھراپی کی اہمیت اور ادارے کے تاریخی پس منظر، خدمات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور پیراپلیجک سنٹر پشاور کی بہترین کارکردگی سے اکرام الدین کو آگاہ کیا ڈاکٹر سید محمد الیاس نے کہا کہ ہمارا مشن و مقصد معذور افراد کو بہترین علاج کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ یا کہ معذور افراد کا بروقت بہترین علاج ہو سکے۔ واضح رہے کہ پیراپلیجک سنٹر پشاور پاکستان کا واحد ادارہ ہے جہاں پر ریڑھ کی ہڈی کے مریضوں کو مثالی خدمات فراہم کر رہا ہے جو قابل تعریف ہے اس موقع پر وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سید محمد الیاس اور ادارے کی عملے کو بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Exit mobile version