BBC Urdu TV

وزارت داخلہ نے 23 نومبر کو ضمنی الیکشن کے دن سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا آرڈر

وزارت داخلہ نے 23 نومبر کو ضمنی الیکشن کے دن سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا آرڈر جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے نامزد عسکری و سول افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی تفویض کردیے۔

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزارت داخلہ نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان آرمی، سول آرمڈ فورسز اور مقامی پولیس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ الیکشن کمیشن نے نامزد عسکری و سول افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی تفویض کردیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے دن سے عام فورسز دوسرے درجے پر بطور کوئیک ری ایکشن فورس تعینات رہیں گی۔ضمنی الیکشن کے دن پاکستانی فوج بطور کوئیک ری ایکشن فورس تیسرے درجے پر تعینات رہیں گی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بھی 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان آرمی، سول آرمڈ فورسز اور مقامی پولیس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیااور نامزد عسکری و سول افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی تفویض کیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 22 تا 24 نومبر کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو اسٹینڈ بائی/ ریسپانس موڈ میں تعینات کیا جائے گا، رینجرز کو فوری ردعمل یونٹس کے طور پر تیسری دفاعی پرت میں خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 22 تا 24 نومبر کے دوران ضابطہ فوجداری کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی، ہنگامی صورتحال یا جرم کے ارتکاب کی صورت میں خلاصہ کارروائی عمل میں لا سکیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعینات فورسز کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مکمل اختیارات حاصل ہوں گے، انتخابی دنوں کے دوران کسی بھی قانون شکن سرگرمی، ہنگامہ آرائی یا رکاوٹ کو بروقت اور مؤثر انداز میں روکا جا سکے ۔فورسز کی تعیناتی PP-115 فیصل آباد، PP-116 فیصل آباد، PP-269 مظفرگڑھ، NA-185 ڈیرہ غازی خان، NA-18 ہری پور، PP-73 سرگودھا، NA-96 فیصل آباد، NA-104 فیصل آباد، این اے143 ساہیوال، PP-98 فیصل آباد، PP-203 ساہیوال، NA-129 لاہور اور PP-87 میانوالی پر ہو گی۔

Exit mobile version