وزارت داخلہ حکومت پاکستان، نیشنل پولیس بیورو نے پاکستان کے تمام صوبوں کی پولیس ائی جی صاحبان اور ایف ائی اے کو اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسییشن اف پاکستان کے ساتھ جوائنٹ پروگرامز اور کوارڈینیشن کی منظوری دے دی۔
محمد انیس الرحمن بٹ (ڈائریکٹر) نے اعلی سطح کے اجلاس میں اپنا بیانیہ بھی جاری کیا کہ جرائم میں کمی کے لیے عوام کا کردار بہت اہم ہے۔ شہریوں کو اگاہی پروگرام کی ضرورت ہے۔ ہمارے ساتھ پولیس ، تحقیقاتی اور دیگر اداروں کی کوارڈینیشن سے نہ صرف عوام میں جرائم سے پاک رہنے کا جذبہ پیدا ہوگا بلکہ عوام سے ان اداروں کا اچھا سلوک ایک اچھا معاشرہ بنانے جا رہا ہے۔ اس لیے پاکستان کی واحد مستند ہماری انفارمر ایجنسی ، اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس اسوسییشن اف پاکستان بہترین معاشرے کے لیے اعلی کردار ادا کرتی رہی ہے۔
