BBC Urdu TV

ورسک عوام بنیادی سہولیات سے محرومی کا شکار ہے۔محمد نادر خان

ورسک عوام بنیادی سہولیات سے محرومی کا شکار ہے۔محمد نادر خان

نگران صوبائی حکومت اور گورنر کے پی حاجی غلام علی ورسک عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں۔آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیاسی و کاروباری شخصیت و آزاد امیدوار پی کے 72 محمد نادر خان نے کہا کہ ورسک عوام بنیادی سہولیات سے محرومی کا شکار ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ورسک عوام بجلی ، ہسپتال، بی آر ٹی منصوبہ اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس پر نگراں صوبائی حکومت اور گورنر خیبر پختون خواہ حاجی غلام علی کو توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کئی سالوں سے سیاستدانوں نے بجلی، انصاف، تعلیم اور کپڑہ مکان کے نام پر ورسک عوام کو دھوکا دیا ہے لیکن اب ورسک کے عوام با شعور ہو چکے ہے انشااللہ ورسک عوام سیاستدانوں کے جھوٹ میں آنے والے نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ محمد نادر خان پی کے 72 انتخابی نشان جہاز کو سپورٹ کرکے کامیاب کریں انشااللہ کامیاب ہو کر حلقے کے عوام کا بھرپور خدمت کرونگا۔

Exit mobile version