BBC Urdu TV

واہ کینٹ پولیس کی موثرکاروائی رابری معہ قتل کی واردات میں گرفتار 03 رکنی گینگ سے مال

واہ کینٹ پولیس کی موثرکاروائی رابری معہ قتل کی واردات میں گرفتار 03 رکنی گینگ سے مال مسروقہ برآمد،

ملزمان نے واردات کے دوران بزرگ اعجاز عمر خان کو قتل کردیا تھا، ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فون چھینے تھے،
گرفتار ملزمان میں شہزاد اختر، توقیر اور ندیم اختر شامل ہیں، شناخت پریڈ کے بعد تفتیش میں ملزمان سے واردات کے دوران چھینا گیاتمام مال مسروقہ برآمد ملزمان سے مسروقہ طلائی زیورات 06چوڑیاں، 02 انگوٹھیاں، 02 بالیاں، 02 موبائل فون اور نقدی 20 ہزار روپے برآمد،
پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 03رکنی گینگ کو گرفتار کیا،

ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان

ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کی ایس پی پوٹھوہار اورپولیس ٹیموں کو شاباش،

Exit mobile version