BBC Urdu TV

واپڈہ کالا گوجراں اور تھانہ کالا گوجراں کی پھرتیاں

واپڈہ کالا گوجراں اور تھانہ کالا گوجراں کی پھرتیاں۔

اوورسیز پاکستانی خاتون کی عرصہ دراز سے خالی حویلی کا بجلی میٹر اتار کر چوری کا مقدمہ درج کروا دیا

(ثاقب محمود کشمیری)
اوورسیز پاکستانی خاتون کی بوڑھی والدہ نے میڈیا ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر پلاذہ جی ٹی روڈ کےیچھے ان کی بیٹی کی حویلی ہے جو کہ عرصہ دراز سے بند پڑی ہے اور بیٹی بھی بیرون ملک مقیم ہے واپڈا ایس ڈی او ولید دیگر ملاذمین لیاقت۔یعقوب اور میٹر ریڈر نے غیر قانونی طور پر پہلے بجلی کا میٹر اتارا اور پھر خود ہی تاریں لگا کر میری بیٹی کے خلاف چوری کی ایف آئی آر درج کروا دی اب مجھے ڈرا دھمکا کر بلیک میل کر رہے ہیں کہ مک مکا کر لو پہلے ایک لاکھ پچاس ہزار مانگے پھر منت سماجت پر کہا کہ چالیس ہزار دے دو تو ایف آئی آر بھی ختم کروا دیں گے انہوں نے کہا کہ پولیس کالا گوجراں کے سب انسپکٹر نے بغیر موقع دیکھے فوراً چوری کا مقدمہ درج کر دیا نہ وہاں رہائش نہ بجلی استعمال کی چیزیں ہیں حویلی عرصہ دراز سے بند پڑی ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ پہلے وہ سیشن جج اور ڈی پی او جہلم کو درخواست دے رہی ہیں اگر یہاں ان کی سنوائی نہ ہوئی مقدمہ خارج نہ ہوا واپڈہ اور پولیس سب انسپکٹر ,عاطف کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو پھر وہ ہائی کورٹ اور آئی جی پنجاب کے پاس پیش ہوں گی مجھے بلیک میل کرنے میری بیرون ملک مقیم بیٹی کے خلاف ملی بھگت سے بجلی چوری کی جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے والے اور ایف آئی آر درج کرنے والے کو کسی صورت چھوڑوں گی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنا میرا حق ہے

Exit mobile version