BBC Urdu TV

واٹس ایپ کا جلد ری ایکشن فیچر کی اپ ڈیٹ متعارف کرنے کا فیصلہ

میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس میں صارفین کسی بھی پیغام پر دو بار ٹیپ کر کے ری ایکٹ کر سکیں گے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور آئندہ مہینوں میں صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین فوری طور پر فوٹوگراف، ویڈیو اور جف جیسے میڈیا مواد پر ری ایکٹ کر سکیں گے۔

فی الحال واٹس ایپ پر کسی میسج پر ری ایکٹ کرنے کے لیے کچھ سیکنڈز کے لیے میسج کو دبا کر رکھانا پڑتا ہے جس کے بعد ایک پرومپٹ ظاہر ہوتا ہے جس سے ری ایکشن کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

تاہم اس فیچر کے جاری کیے جانے کے بعد سے ری ایکشن عمل میں واضح بہتری واقع ہو گی۔

Exit mobile version