والدین کے تعاون سے وطن عزیز کو پولیو فری بنائینگے۔ زاہد رحیم سماجی رہنما زاہد رحیم نےسر عبدالرشید، طاہر شعیب، مرزا حسین بیگ کے ہمراہ شاہین چلڈرن اکیڈمی میں بچوں کوپولیو قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں)
ملک بھر میں 3 فروری 2025 سے انسداد پولیو مہم شروع کیجارھی ھے۔اسسٹینٹ کمشنر ماڈل ٹاون کی زیر نگرانی وینجیلنس کمیٹی کےممبر سماجی رہنما اور چیئرمین خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن زاہد رحیم نے شاہین پبلک اسکول گیلان آباد ملیر کھوکھراپار میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر اس مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انھوں نےاس خطرناک بیماری کے مضر اثرات کا ذکر کرتے ھوئے کہا کہ ہمیں اپنے نسل کو معذوری سے بچانے کے لیئے 5 سال تک بچوں کو پولیو کے قطرے ہر مہم میں پلانا ھے۔ اس مہم میں براہ راست ڈپٹی کمشنر، اسسٹینٹ کمشنر, ڈی۔ایچ۔اواے۔ڈی۔ایچ اور ان کاعملہ شب وروز کام کررہا ھے.آپچسے گزارش ھے آپ اپنے گھر آنے والی پولیو ٹیم کے ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور کوئی بچہ قطرے سے محروم نہ رھے۔ انشاء اللہ آپ تمام کے تعاون سے وطن عزیز کو پولیو فری بنائینگے۔ اس افتتاحی تقریب میں شاہین پبلک اسکول کے پرنسپل سر عبدالرشید، پولیو موبائلزیشن آفیسر مرزا حسین بیگ، پولیو ایریا انچارج مس عائشہ اور دیگر اسٹاف اسائتزہ کرام بھی موجود تھیں
