BBC Urdu TV

وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کا بیان انتہائی نامناسب اور غیر اخلاقی ہے۔حبیبہ شرافت

وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کا بیان انتہائی نامناسب اور غیر اخلاقی ہے۔حبیبہ شرافت

گورنر اور وزیر اعلی کو چاہیے کہ اس غیر اخلاقی بیان پر نوٹس لیں اور قانونی کارروائی کریں۔نائب صدر خواتین ونگ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی نائب صدر حبیبہ شرافت نے کہا کہ وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کا گزشتہ بیان انتہائی نامناسب اور غیر اخلاقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کا اپنے ہی ادارے کے طالبات اور طلبہ کے خلاف بیان دینا اپنی نااہلی اور نالائقی بیان کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب زمہ دار نالائقی کے عروج پہ پہنچ جائے تو اپنے ادارے کو بھی زوال کی طرف گامزن کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کے اس غیر زمہ دارانہ بیان کے بعد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے والدین پریشان ہیں،اور امیدیں وابستہ رکھے ہوئے والدین کی تعلیم سے دوری اور علاقے کو جہالت کی طرف گامزن کروانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی نائب صدر حبیبہ شرافت نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ گورنر اور وزیر اعلی کو چاہیے کہ اس غیر اخلاقی بیان پہ نوٹس لے کر وائس چانسلر کے خلاف کاروائی کرے ورنا آئے روز گلگت بلتستان کی غیرت اور ثقافت کے خلاف بیان بازی کرتے رہینگے۔

Exit mobile version