BBC Urdu TV

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار سے ملاقات

وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بحری حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار نے کہا کہ نیلی معیشت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، پاکستان کی نیلی معیشت کو قومی ترقی کا محرک بنائیں گے۔

جنید انوار نے کہا کہ ماہی گیری، آبی زراعت اور ساحلی سیاحت کو فروغ دینگے، ماحولیاتی تحفظ اور سمندری ایکو سسٹم کی بحالی پر کام کر رہے ہیں۔

وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم ایگزیبیشن و کانفرنس کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، میری ٹائم نمائش سے معیشت کو نئی جہت ملے گی۔

Exit mobile version