ن لیگی سابق رکن اسمبلی عائشہ رجب استحکام پاکستان پارٹی میں شامل۔
جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہنا کرعائشہ رجب بلوچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔عائشہ رجب بلوچ نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین سے ملاقات کی۔ انہوں نے نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہنا کر عائشہ رجب بلوچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا.عائشہ رجب بلوچ نے تاندیانوالہ میں آئی پی پی رہنما ہمایوں اختر خان کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔
