BBC Urdu TV

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس مندرہ کے افسران نے گمشدہ بچے کو اس کے والدین سے ملوا

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس مندرہ کے افسران نے گمشدہ بچے کو اس کے والدین سے ملوا دیا

مندرہ : ٹول پلازہ مندرہ پر ایک 9 سالہ بچہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران کو ملا. جس کی مزید چھان بین کی گئی تو پتہ چلا کے مذکورہ بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ والدین کو بغیر بتلائے گھر سے نکل آیا. جس کا نام پوچھنے پر محمد ابو ہریرہ ولد عرفان علی جو کہ عید گاہ راولپنڈی کا رہائشی تھا. نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران نے اس کے والدین سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کیا اور انہیں ہدایات دیں کہ اصلی شناختی کارڈ کے ہمراہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس مندرہ کے آفس میں تشریف لائیں. یہاں پر ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس مندرہ آفتاب اسلم نے بچے کو اس کے والدین کے حوالے کیا. بچے کے والدین نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس مستقبل میں بھی ایسے ہی محنت و لگن اور جانفشانی سے کام کرے گی. سیکٹر کمانڈر N-II سجاد حسین بھٹی نے افسران کو اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش دی اور باقی سیکٹر کے افسران کو پیغام دیا کہ وہ بھی ایسی اچھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے.

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version