BBC Urdu TV

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سینئر کیڈر افسران کا 40 فیصد کوٹہ پی ایس پی کیڈر میں

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران کی دوسرے صوبائی پولیس محکمہ جات کی طرز پر انکیڈرمنٹ کی منظوری دے دی گئی ہے

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سینئر کیڈر افسران کا 40 فیصد کوٹہ پی ایس پی کیڈر میں ضم کر دیا گیا۔

جہلم (محمد زاہد خورشید) دوسرے صوبائی پولیس محکمہ جات کی طرز پر انکیڈرمنٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سینئر کیڈر افسران کا 40 فیصد کوٹہ پی ایس پی کیڈر میں ضم کر دیا گیا۔ جس سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران اب ریگولر/ ایگزیکٹو پولیس سمیت وفاقی اور صوبائی پولیس کے محکمہ جات میں خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ڈائریکٹ انرولمنٹ ہونے والے افسران کی کافی تعداد میں ترقیوں اور سینئر پوسٹوں پر تعینات ہونے کے امکانات روشن۔جلد ہی مزید 20 سے زائد افسران کی گریڈ 17 سے 18 میں ترقی متوقع۔ وزیراعظم پاکستان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایس آر او جاری کر دیا۔وزیراعظم پاکستان کی منظوری سےPSP composition, Cader & Seniority) رولز 1985 میں ترمیم کی منظوری۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران کا ایک دیرینہ خواب پورا ہوگیا۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی دوسرے صوبائی پولیس محکمہ جات کی طرز پر انکیڈرمنٹ کے لئے وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے PSP (Cader, composition & Seniority رولز 1985 میں ترمیم کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔جس کی رو سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ڈائریکٹ انرولمنٹ ہونے والے افسران کی ترقی اور سینئر افسران کی کافی تعداد میں ترقیوں اور سینئر پوسٹوں پر تعینات ہونے کے واضح امکانات روشن ہو جائیں گے۔اس ترمیم کی رو سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا پولیس سروسز آف پاکستان میں 40 فیصد سینئر کیڈر پوسٹ کے افسران کا کوٹہ ہوگا۔جس سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران صوبائی ریگولر/ ایگزیکٹو پولیس سمیت اسلام آباد پولیس اور ریلوے پولیس وغیرہ میں خدمات سرانجام دے سکیں گے ۔ وزارت مواصلات کے تحت نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے نئی سینئر پوسٹوں پر ترقی کے لیے کام شروع کر دیا۔۔نوٹیفکیشن جاری ہونے سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Exit mobile version