نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو جہلم کا این ایچ اے کے تعاون سے مسہ کسوال کے مقام پر پیدل چلنے والوں کیلیے ہیڈ برج نصب کیا گیا
پیدل چلنے والوں کی سیفٹی ہماری پہلی ترجیح ہے سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی
جہلم (محمد زاہد خورشید) این ایچ اے کے تعاون سے مسہ کسوال کے مقام پر پیدل چلنے والوں کے لیے آہنی پل نصب کیا گیا جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے حضرات اس پل کو استعمال کرتے ہوئےبحفاظت جی ٹی روڈ پار کر سکیں گے اس پل کی تنصیب سے مسہ کسوال کے درجنوں گاؤں اوردیہات کے رہائشی افراد کو فائدہ ہوگا مزید برا ں سکول اور کالج کے وہ طلبہ وطالبات جو روزانہ خطرے میں رہ کر روڈ پار کرتے ہیں وہ بھی بحفاظت روڈ پار کر سکیں گے سیکٹرکمانڈر نارتھ ٹوجہلم ایس پی سجاد حسین بھٹی نے اس پل کی تنصیب کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور مسہ کسوال اور گردونواح کے لوگوں کو تاکید کی کہ وہ سڑک پار کرنے کے لیے اس پل کو استعمال کریں۔ سیکٹر کمانڈر ایس پی سجاد حسین بھٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے منصوبے کی تکمیل سے سڑک پر پیدل چلنے والوں کے ایکسیڈنٹ میں کمی ہوگی۔موٹروے پولیس اور این ایچ اے کی اس مشترکہ کاوش سے اوورہیڈ برج کی تنصیب کو مسہ کسوال کے لوگوں نے سراہا .
