BBC Urdu TV

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کراٹے ہال، ککری اسپورٹس کمپلکس، لیاری کراچی

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان
کراٹے ہال، ککری اسپورٹس کمپلکس، لیاری کراچی

علامہ اقبال میموریئل کراٹے ٹورنامنٹ۔ سینسی احسان علی کے نکاپئین ڈریگنز نے میدان مارلیا۔ سینسی لطیف اللہ کےٹائیگرز نے دوسری پوزیشن حاصل کی

محسن خان، اصغر بلوچ، حاجی غلام محمد، ملک خالد اعوان، عابدنعیم، زر خان بلوچ، ناصر میمن اور عزیز آسکانی نے انعامات تقسیم کئے

کراچی : (رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
تفصیلات کے مطابق پاکستان کراٹے فیڈریشن سے رجسٹرڈ کلب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کی زیرنگرانی علامہ اقبال میموریئل کراٹے ٹورنامنٹ کے مقابلے شھید بینظیر نکاپ کراٹے ہال، ککری اسپورٹس کمپلکس، لیاری کراچی میں ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے مقابلہ قوانین کے تحت منعقد ہوئے۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر، محمد محسن خان تھے انکے ساتھ محمد اصغر بلوچ سینئر نائب صدر، پاکستان باکسنگ فیڈریشن، کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوآرڈینٹر حاجی غلام محمد خان، ناصر میمن، روز یوتھ پوائنٹ کے ڈاریکٹر زر خان بلوچ, سینئر کراٹے ماسٹر نظر عباس, عابد نعیم خان سیکریٹری، سندہ ڈوج بال ایسوسی ایشن، ملک محمد خالد اعوان نائب صدر نکاپ کراٹے، عبدالعزیز آسکانی نے سینسی احسان علی بنگش کی ٹیم ڈریگنز کو پہلی اور سینسی لطیف اللہ کےٹائیگرز کو دوسری پوزیشن کی ٹیم ٹرافیان پیش کیں، تمام کراٹیکاز اور آفیشلز کو شاندار پروگرام کےانعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ مقابلوں کی نگرانی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کے چیف انسٹرکٹر اور ایشین کراٹےفیڈریشن کے کوالیفائیڈ ریفری سینسی عبدالرحیم نے کی جبکہ شھباز خان، نادر احمد، سعید علی یوسفزئی راشد علی، شاہ فیصل شاہ، نادر احمد، سید کبیر علی زیدی، فاروق احمد کھتری، شبیہ حیدر، محمد فاروق خان، عائشہ صدیقہ اور دیگر نے ریفری ججز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔ نکاپ کراٹے کے صدر سینسی عبدالحمید نے تمام معزز مہمانوں کو سندہ کا روایتی تحفہ اجرک پیش اور انکی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version