BBC Urdu TV

نیدرلینڈز کا اسرائیلی وزیراعظم کو اپنی سرزمین پر گرفتار کرنے کا اعلان

نیدرلینڈز کے وزیرخارجہ کیسپر ویلڈ کیمپ نے عالمی عدالت کے فیصلے کا احترام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو ہماری سرزمین پر پاؤں رکھتے ہیں تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کے وزیرخارجہ کیسپر ویلڈ کیمپ نے کہا کہ اگر نیتن یاہو نے ہماری سرزمین پر پاؤں رکھا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

نیدرلینڈز کے نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیسپر ویلڈکیمپ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ نیدرلینڈز عالمی عدالت کے اس فیصلے کا احترام کرتا ہے جس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی اصول اسرائیل کے سابق وزیردفاع یووو گیلنٹ اور حماس کے رہنما محمد ضیاب ابراہیم پر لاگو ہوتا ہے جنہیں عالمی عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیا ہے۔

کیسپر ویلڈکیمپ نے زور دیا کہ نیدرلینڈز کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ غیرضروری تعلقات ختم کردیے جائیں گے کیونکہ اسرائیل کے اعلیٰ عہدیدارغزہ میں انسانیت کے خلاف جرم اور جنگی جرائم کے مرتکب ہوگئے ہیں۔

Exit mobile version