نگراں حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں۔منیبہ بیگ
مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں جو قابل افسوس ہے۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار
لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار منیبہ بیگ نے کہا کہ پنجاب اور مرکزی نگران حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں جو قابل افسوس ہے مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو عوام کیلئے باعث نقصان ہے نگران حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے ذلیل وخوار کر رہی ہے جو ملکی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار منیبہ بیگ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ نگراں مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ خوردونوش کی چیزوں میں اضافے کی بجائے کمی کریں تا کہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم ہو سکے کیونکہ عوام کو ریلیف دینا حکومت وقت کی ذمہ داری اور فرض ہے۔
