BBC Urdu TV

نگران پنجاب حکومت کا صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان

نگران پنجاب حکومت کا صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان۔

اہل صحافی 28 جنوری تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔محسن نقوی کا تقریب سے خطاب

لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کو 3 اور 7 مرلے کے پلاٹ دینے کا اعلان کیا جس کے تحت 23 سو پلاٹوں کیلئے درخواستوں کی وصولی پیر سے شروع ہوگی۔محسن نقوی نے کہا کہ اہل صحافی 28 جنوری تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں، کوشش ہوگی 8 فروری سے پہلے پلاٹوں کی بیلٹنگ ہو جائے۔نگران وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں طویل مدتی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔

Exit mobile version