BBC Urdu TV

نگران وزیر آئی ٹی نے پاکستانی فری لانسر کیلئے خوشخبری سنا دی

نگران وزیر آئی ٹی نے پاکستانی فری لانسر کیلئے خوشخبری سنا دی۔

پاکستانی فری لانسر اب پے پال کے ذریعے پیسے وصول کرسکیں گے۔ڈاکٹر عمر سیف

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمرسیف نے پاکستانی فری لانسرز کے لیے خوشخبری سنا دی۔اپنے بیان میں نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستانی فری لانسر اب پے پال کے ذریعے پیسے وصول کرسکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ فری لانسرز کو پاکستان میں بیٹھ کر پے پال کا اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہو گی، تھرڈ پارٹی کے تحت پاکستانی فری لانسرز کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں پیسے مل سکیں گے۔نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا تھا نئی اسپیس ٹیکنالوجی کے باعث نجی کمپنیاں پاکستان آکر لوگوں کو کمیونیکیشن مہیا کر سکیں گی۔

Exit mobile version