BBC Urdu TV

نگران حکومت فنکاروں کے مسائل و مشکلات حل کریں۔مریم جان

نگران حکومت فنکاروں کے مسائل و مشکلات حل کریں۔مریم جان

فنکاروں کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے۔معروف ماڈل و سنگر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف ماڈل و سنگر مریم جان نے کہا کہ نگران حکومت فنکاروں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ فنکاروں کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے اور اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو قابل تعریف ہے لیکن حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے فنکار برادری مسائل سے دوچار ہے جو نگراں حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ معروف ماڈل و سنگر مریم جان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ نگران حکومت فنکاروں کے مسائل پر خصوصی توجہ دینے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ فنکاروں کے مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت نے فنکاروں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا جو فنکاروں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔

Exit mobile version