BBC Urdu TV

نو مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کے لیئے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم

نو مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کے لیئے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم نےاجلاس کا انعقاد کیا

افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ھیں۔ ملک افتخار, ملک اور افواج ہمیں جان سے بھی ذیادہ عزیز ہیں۔ پروفیسر شریف ساجد

جہلم (محمد زاہد خورشید) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کا تعزیتی اجلاس بسلسلہ 9مئی کے واقعہ کے حوالےسے سر پرست اعلیٰ جناب ملک افتخار حسین اعوان اور صدر شریف ساجد نے طلب کیا تمام پرائیویٹ اسکولز کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی جس میں نو مئی کے مذموم واقعات کی بھر پور مزمت کی گئی سرپرست اعلی ملک افتخار حسین نے کہا کہ افواج پاکستان ہم میں سے ہی لوگ وطن عزیز کی خاطر ہمارے تحفظ کے لئے کام کر رہی ھیں ہمیں ان کے حوصلے بلند کرناچاہئے نہ کہ انکی دل شکنی کی جائے ہمارا سرمایہ افواج پاکستان ھے جنہوں نے دنیا کی اعلیٰ قیادت کی افواج کا درجہ حاصل کیا۔صدر جناب شریف ساجد نے اس موقع پر اس واقعہ کی بھر پور مزمت کی اور کہا کہ یہ سب لوگ اکثر ہمارے اسکولوں سے تعلیم حاصل کر کے ملک کے طول و عرض میں عوام کی خدمت پر مامور ہیں آج ہمیں ان پر فخر ھے مزید برآں سینیر نائب صدر ڈاکٹر اشرف اقبال نے کہا کہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ھیں ملک اور افواج ہمیں جان سے بھی ذیادہ عزیز ھے اس کی حرمت پہ آنچ تک نہیں آنے دیں گے اس کے علاوہ جنرل سیکٹری راجہ رضوان اسد نے اپنے بیان میں کہا کہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے اپنے ہاتھوں سے اپنا گلہ گھونٹنے کا ضرور اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں اور ہمیں چاہئے کہ بردباری کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی چال کو ناکام بنائیں آخر میں ذوالفقار علی چشتی آف پنن وال نے عہد وفا پاکستان وافواج پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے دشمن کے ناپاک ارادوں کو آئندہ سر تسلیم خم کرنے کی دعا کی۔ اجلاس میں ضلع جہلم کے پرائیویٹ سکولز کے مالکان و پرنسپلز نے بھرپور شرکت کی۔

Exit mobile version