BBC Urdu TV

نئے تعینات سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے تعینات سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا.

پولیس افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیاں تاریخ کے سنہری باب ہیں۔سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نو تعینات کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید احمد نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ ملک سعد شہید پولیس لائن پہنچنے پر ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، ایس پی ہیڈ کوارٹرز علی گوہر اور ڈویژنل ایس پیز سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے ان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سی سی پی او کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں سی سی پی او نے یادگارِ شہداء پولیس پر پھول چڑھائے اور شہداء کے بلند درجات، ملک و قوم کی سلامتی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیاں تاریخ کے سنہری باب ہیں۔ شہداء نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور مستقبل میں بھی پولیس فورس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

Exit mobile version