BBC Urdu TV

نومئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بنچ کا حصہ ہونگے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے نو مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے رجوع کر رکھا ہے ، نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی ،تین رکنی بنچ 12 مارچ کو نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 8 اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

Exit mobile version