پی ایچ پی شاہ دی لس کی بڑی کارواٸی۔ناکہ بندی کے دوران نوسرباز گروہ گرفتار
نوسرباز گروہ نے چکوال روڈ سے ماسٹر یاسرنامی شخص کے ملازم کو جعلی کرنسی دے کر بیل خریداتھا۔جس پر پی ایچ پی کو اطلاع دی گٸی جس پر کارواٸی عمل میں لاٸی گٸی
سوہاوہ:(مشرف کیانی+احسن وحید)پی ایچ پی شاہ دی لس کی بڑی کارواٸی۔ناکہ بندی کے دوران نوسرباز گروہ گرفتار
نوسرباز گروہ نے چکوال روڈ سے ماسٹر یاسرنامی شخص کے ملازم کو جعلی کرنسی دے کر بیل خریداتھا۔جس پر پی ایچ پی کو اطلاع دی گٸی جس پر کارواٸی عمل میں لاٸی گٸی.تفصیلات کیمطابق گزرشتہ روز چکوال روڈ افضل بلڈنگ میٹریل اینڈ بلاک فیکٹری کے قریب ماسٹر یاسر نامی شخص کے ملازم نے بیل فروخت کیلے باندھے ہوۓ تھے کہ اسی دوران ایک کار جس کا نمبرUN207آکرروکی۔بیل خرید کرملازم کو جعلی کرنسی 97ہزار روپے تھمادیٸے۔کار میں سوار افراد کو ملازم نے پہنچان لیاتھا۔ان میں مسعود احمد۔عاطف اقبال اور بابرشہزاد شامل تھے۔ملازم پیسے لیکر جب گھر پہنچاتو ماسٹر یاسرنے دیکھا کہ یہ سب جعلی نوٹ ہے۔تو انہوں نے فوری ملازم سے پوچھ گچھ کرکے اپنے ساتھ مزید ساتھیوں کو لگاکر نوجوانوں کو منصوبہ بندی کے تحت پکڑلیا۔اور پھر پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ شاہ دی لس راولپنڈی کے حوالے کردیا۔ملزمان سے خریدا گیابیل اور مزید جعلی کرنسی برآمدکرلی گٸی۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتيش شروع کردی۔
