نواز شریف سے ناروے کے سفیر کی ملاقات، پارٹی صدر بننے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف سے پاکستان میں ناروے کے سفیر پیر البرٹ ایلسوس نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں میاں نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملک سرمایہ کاری اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناروے میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔ملاقات میں ناروے کے سفیر نے نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارک بھی دی۔
