نواب شاہ (بیورورپورٹ)تعلقہ دوڑ گوٹھ جمال شاہ کے رہائشی سید اشرف علی شاہ۔ سید حاجن شاہ۔ سید بلند شاہ ،سید فیصل شاہ بخاری نے نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمال شاہ درگاہ تعلقہ دوڑ کے 8 گدی نشین ہمارے بزرگ رہ چکے ہیں اس منصب سے انتظامی امور ہماری نگرانی ہوتے تھےہم پیپلز پارٹی کے پرانے ورکر ووٹر ہیں اس وقت سید آصف شاہ نامی شخص جو سید نہیں بلکہ اپنے آپ کو سید کہلاتا یے اس نے جمال شاہ درگاہ اور اطراف کی جگہ اور ہماری 85 ایکڑ زمین پر قبضہ کرکے درگاہ کے تمام انتظام سنبھال لیے یں ہم نے قبضہ کے خلاف آواز بلند کی تو ہم پر جھوٹے مقدمات درج کروا دیۓ ہیں سید آصف شاہ اور اسکے بڑے کا تعلق اس جمال شاہ درگاہ سے ہرگز نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ
یہ مسلح افراد کے زور پر ہمارے گھروں کے راستوں کو بند کرکے آنے جانے والے راستے پر روک کر دھمکیاں دیتا ہے سید آصف شاہ سیاسی سطح پر فنکشنل لیگ میں تھا اس کی نظر درگاہ اور زمین پر قبضہ کی تھی ہمیں دھمکی دینا اسکا معمول بنا ہوا ہے اب پیپلز پارٹی میں شامل ہوکر پولیس پر سیاسی اثرورسوخ سے ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروارہا ہے ہمارے بزرگوں ،نوجوانوں اور مہمان پر مقدمات درج کرواچکا ہے سید آصف شاہ نے اپنے نوکر کو فقیر بناکر ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا دیۓ ہیں انہوں نے کہا کہ آصف شاہ شاطر شخص ہے ہم جمال شاہ درگاہ کے نسل در نسل گادی نشین ہیں سید آصف شاہ اس درگاہ اور زمین پر قبضہ کرکے شرپسندی کروانا چاہتا ہے مگر ہم یہ نہیں چاہتے ہمارا صدر پاکستان آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو زرداری ،آصفہ بھٹو زرداری،سندھ حکومت،محکمہ اوقاف ،چیف جسٹس ہاٸ کورٹ، ڈی آٸ جی،ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد سے مطالبہ ہے ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات ختم کۓ جاۓ اور درگاہ جمال شاہ اور ہماری 85 ایکڑ زمین سے قبضہ ختم کروایا جاۓ زمین ہمیں دی جاۓ اور درگاہ جمال شاہ کو محکمہ اوقاف میں دیا جاۓ تاکہ علاقہ پرامن رہے سید آصف شاہ سے درگارہ پر قبضہ ختم کروایا ہمیں اور درگاہ اور علاقہ کے ترقیاتی کام کۓ جاۓ اور ہمیں تحفظ دیا جاۓ اور درگاہ زاٸرین اور علاقہ مکین کے تحفظ کے لۓ پولیس چوکی کا مطالبہ کرتے ہیں.
نواب شاہ (بیورورپورٹ)تعلقہ دوڑ گوٹھ جمال شاہ کے رہائشی سید اشرف علی شاہ۔ سید حاجن شاہ۔ سید بلند
