BBC Urdu TV

نواب شاہ(بیورورپورٹ)سولنگی قومی موومنٹ کے چیئرمین سردار اسراراحمدسولنگی نے کہا ہے

نواب شاہ(بیورورپورٹ)سولنگی قومی موومنٹ کے چیئرمین سردار اسراراحمدسولنگی نے کہا ہے کہ چھ کینال مصوبہ سندھ کی عوام کے ساتھ ظلم ہے کینالوں کی تعمیر کا مسئلہ سنگین ہے ۔سندھ کی خشک سالی ملک کی بدحالی سے تعبیر ہوگی جس کے خلاف پوری قوم کو ایک پلیٹ فاتم پر متحد ہونا ہوگا وہ نواب شاہ کے دورے کے موقعہ پر پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سولنگی برادری سندھ کی عوام کے ساتھ ہے دریائے سندھ پر چھ کینالوں کے خلاف تحریک میں شامل ہم تمام جماعتوں کے ساتھ ہیں دریائے سندھ کی بقاء کے لئے سولنگی برادری کا بچہ بچہ سندھ کی عوام کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر سندھ کے اہم مسئلہ پر یکجا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ سامراج قوتیں سندھ کو بنجر بنانا چاہتی ہیں ہم سندھ کے کسانوں کا معاشی قتل کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی گے سولنگی برادری کی تاریخ ہے کہ انہوں نے اپنے حق کے لئے عربوں سے بھی مزاحمت کی اور اپنا حق حاصل کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بھی سندھو دریا پر کینالوں کی کھل کر مخالفت کی یے۔صدر مملکت ہم صدر پاکستان آصف علی زرداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کینال منصوبہ کی تعمیر کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے شہید بینظیر آباد میں سولنگی تنظیم کے عہدیداران کا اعلان کیا جس کے مطابق نواب شاہ۔ شہید بینظیر آباد کے صدر در محمد سولنگی۔سینئر نائب صدر محمد رفیق،جنرل سیکریٹری صابر سولنگی، نائب صدر ، سجاد۔اصغراور نصر اللہ سولنگی .سولنگی یوتھ کے ڈویژنل صدر دلشیر سولنگی،جنرل سیکریٹری مقبول احمد سولنگی ،ضلعی یوتھ صدر محمد حارث سولنگی، جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل سولنگی نامزد کیے گئے ہیں.

Exit mobile version