نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)04 اگست یوم شہداء*شہید زندہ ہیں، انہیں مردہ نہ کہو اور وہ اپنے حصے کا رزق کھاتے ہیں مگر تم(ان کی زندگی کا) شعور نہیں رکھتے (مفہوم القرآن)شہیدوں کے لہو سے جو زمیں سیراب ہوتی ہے، بڑی زرخیز ہوتی ہے بہت شاداب ہوتی ہے۔۔ڈی آئی جی پی ایس بی اے رینج جناب پرویز احمد چانڈیو کی ہدايات کی روشنی میں آج رینج بھر میں 4 اگست یوم شہداء پولیس جوش و خروش سے منایا جارھا ھے،رینج بھر میں یادگار شہداء پہ سلامی سمیت دیگر تقریبات منعقد ہوئی۔یادگار شہداء پہ DIG پرویز احمد چانڈیو اور SSP شبیر سہٹھار سمیت دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے سلامی دی.ایس ایس پی آفیسز میں شہداء پولیس کی مغفرت کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی. اور شہیدوں کے ایصال ثواب کیلئے دعائیں مانگی گئی._ ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد پرویز احمد چانڈیو کی ھدایات پر رینج بھر کے ایس ایس پیز کی جانب سے شہداء کے گھر جاکر ان سے ملاقات اور تحائف دینے کا سلسلہ جاری ھے ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد پرویز احمد چانڈیو کا کہنا تھا کےشہداء کہ ورثاء کی عزت و احترام کرنا ہم سب پہ فرض ہے، ہم شہداء پولیس کی قربانیوں کہ مقروض ہیں، ہم اپنے شہداء پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں،
_ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں اور انکے ورثاء ہماری فیملی کا حصہ ہیں شہداء پولیس کی قربانیاں محکمہ کے لئے مشعل راہ ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اپنے خون سے وطن عزیز کی آبیاری کی ہے
_شہداء پولیس کے ورثاء کہ گھر بیٹھے مسائل حل کیے جائیں گے، محکمہ پولیس ایک خاندان کی طرح ہے، ہم خاندان کے کسی فرد کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے،شہداء پولیس محکمہ پولیس کہ ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمارے سر کا تاج ہیں اور ہم اپنے شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں شہداء پولیس کی جانب سے دی گئی قربانیوں کے باعث پورے ملک میں امن وامان کی فضا قائم ہے، شہید ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے اور ان کا نام سنہری لفظوں میں لکھا اور یاد کیا جائے گا، شہید بینظیر آباد رینج کہ تمام پولیس افیسران شہداء پولیس کہ ورثاء کہ ساتھ ہر وقت رابطے میں رہیں اور ان کے درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، تاکہ ورثاء کو یقینی احساس اور یقین ہو کہ وہ تنہا نہیں ، محکمہ کے تمام افسران و اہلکار انکی خدمت کیلیے ہروقت حاضر ہوں گے،
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)04 اگست یوم شہداء*شہید زندہ ہیں، انہیں مردہ نہ کہو اور وہ اپنے
