نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی زیر صدارت شہید بینظیرآباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس آج کمشنر آفیس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تینوں اضلاع کی پروانشل ہائی ویز، بلڈنگس، ایجوکیشن ورکس، پبلک ہیلتھ کی جاری اسکیموں اور اسپیشل ایم اینڈ آر پروگرام کی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر کمشنر شہمیر خان بھٹو نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیرآباد ڈویژن میں عوامی بھبود کی جاری ترقیاتی اسکیموں کو اولیت کے بنیاد پر وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ ان اسکیموں کے مکمل ہونے سے عوام کو فائدہ ملے سکے انہوں نے مزید کہا کہ ان عوامی بھبود کی ترقیاتی اسکیموں کے کام کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران جاری ترقیاتی منصوبوں کے کام پر خصوصی توجہ دیں ترقیاتی اسکیموں میں غیر معیاری مٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکے داروں کے ٹھیک رد کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن میں نئی شروع ہونے والی ترقیاتی اسکیموں کو لانگ ٹرم کے تحت بنایا جائے تاکہ ان اسکیموں کے مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو بڑے عرصے تک فائدہ مل سکے کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے مٹیریل کا جائزہ لیں اور مانیٹرنگ کے کام کو یقینی بنائیں اجلاس میں ایس ای پبلک ہیلتھ شہید بینظیرآباد احسان علی شاہ، ایس ای ایجوکیشن ورکس شہید بینظیرآباد غلام مرتضیٰ عباسی، ایس ای پروانشل ہائی ویز شہید بینظیرآباد شوکت علی راجپر، ایکسین پروانشل بلڈنگس میرپور خاص عرفان حیدر، ایس ای ورکس اینڈ سروسز سانگھڑ زید احمد، ایس ای نوشہرو فیروز مسرور احمد سولنگی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے ڈویژن میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون شہید بینظیرآباد محمد ابرہیم عالمانی، ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین، ایکسین پبلک ہیلتھ شہید بینظیرآباد مظفر حسین زرداری، ایکسین پبلک ہیلتھ نوشہرو فیروز فیصل افتاب، ایکسین پبلک ہیلتھ سانگھڑ پیر علی رضا اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی زیر صدارت
