نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد رینج پرویز احمد چانڈیو کی جانب سے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔پولیس ملازمان کے پینڈنگ شوکاز نوٹسز کی سماعت اور ملازمان کے دیگر مسائل کے ادراک کیلئے ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد رینج آفس میں اردلی روم (OR) کا انعقاد کیا گیا۔رینج بھر کے مختلف تھانوں، یونٹس اور دفاتر میں تعینات پولیس ملازمان نے اردلی روم میں پیش ہوکر اپنے مسائل ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد رینج پرویز احمد چانڈیو کو روبرو بیان کیے ۔ اردلی روم میں افسران و اہلکاروں کو جاری کردہ شوکاز نوٹسز کی سماعت ہوئی، ملازمان کے تحریری و بیانی جوابات کی روشنی میں سزا و جزا کے فیصلے کیے گئے۔علاوہ ازیں ملازمان نے اردلی روم میں ٹرانسفر پوسٹنگ، طبی امداد، و دیگر مسائل کے حوالے سے بھی عرض و گذارشات پیش کیں جن پر ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد رینج پرویز احمد چانڈیو نے بروقت متعلقہ اسٹاف کو ملازمان کی ویلفیئر، فلاح اور جائز مسائل فوری حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔اردلی روم کے دوران ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد پرویز احمد چانڈیو نے تفتیشی افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی معیار کو بہتر بنایا جائے اور دورانِ تفتیش تمام ضروری ڈاکومنٹس کو پورا کیا جائے۔۔اس موقع پر آفس سپریڈنٹنٹ منیر احمد بھٹو ریڈر تنظیم حسین وگن اور ھیڈ کلرک اسٹیبلشمنٹ ٹو مدثر چانڈیو بھی موجود تھے
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد رینج پرویز احمد چانڈیو کی جانب
