BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن نے رینج

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن نے رینج آفس میں اردلی روم کا انعقاد کیا، جس میں افسران و اہلکاروں نے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں۔ ڈی آئی جی پی نے تمام مسائل کو بغور سنا اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر فیصل بشیر میمن نے کہا کہ پولیس فورس ایک منظم ادارہ ہے، جس کے ہر رکن کی فلاح و بہبود محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کے مسائل کا بر وقت ازالہ فورس کی کارکردگی اور اعتماد میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔اردلی روم کے دوران ڈی آئی جی پی نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس کے اندرونی نظام کو مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے فلاحی اقدامات اور مسائل کا مستقل حل نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جوانوں کی خدمت اور ان کی قربانیوں کا اعتراف محکمہ کی مضبوطی کی علامت ہے۔آخر میں ڈی آئی جی پی فیصل بشیر میمن نے کہا کہ پولیس فورس کے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور فلاحی اسکیموں کو مزید فعال و نتیجہ خیز بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔

Exit mobile version