
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی پی شہید بے نظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن نے اپنے دفتر میں شیعہ علماء کونسل کے وفد سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے اپنے مسائل اور مختلف معاملات سے ڈی آئی جی رینج کو آگاہ کیا۔ڈی آئی جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے وفد کی شکایات اور مسائل کو نہ صرف غور سے سنا بلکہ فوری حل کے احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے تمام طبقات کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ مذہبی ھم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔عوام کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شیعہ علماء کونسل کی نشاندہی پر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا۔
