نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے آج قومی انسدادِ پولیو مہم کے چھٹے روز بھی تحصیل سکرنڈ کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرکے گھروں پر نمبرز، بچوں کی فنگر مارکنگ اور پولیو ٹیموں کا رکارڈ چیک کیا اور پولیو ٹیموں کو ٹھنڈے پانی کی بوتلیں دیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں جاری قومی انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے کیونکہ یہ ہمارے مستقبل کے معماروں کی زندگی کا سوال ہے جس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران ریفیوزل بچوں کو اولیت کے بنیاد پر کوور کیا جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار آفیس سکرنڈ کا بھی دورہ کرکے روینیو رکارڈ چیک کیا اس موقع پر مختیار کار شوکت بجورو نے روینیو رکارڈ کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ مسلم ہائیر سیکنڈری اسکول نواب شاہ کا دورہ کیا اور محکمہ صحت کی جانب سے بچوں کی آنکھوں کے چیک اپ کے لیے قائم کیمپ کا جائزہ لیا اور بچوں کو چشمے بھی دئے اس موقع پر اسکول کے پرنسپل استاد جاوید احمد انڑ نے کیمپ کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی علاوزیں ڈپٹی کمشنر نے زیبسٹ کے زیر انتظام سجاول اسکول اکیڈمی کی جانب سے سالانہ ایوارڈ تقسیم پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں سرٹیفکیٹ و انعامات تقسیم کئے۔
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے آج قومی انسدادِ
