BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج بینظیر پبلک

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج بینظیر پبلک اسکول کے سلسلے میں 60 میل کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایجوکیشن ورکس اینڈ سروسز کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی خصوصی ہدایت پر 60 میل میں غریب بچیوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے بینظیر پبلک اسکول قائم کیا جارہا ہے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی روشنی اور ہوا کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکول کا نقشہ بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے 60 میل میں قائم ہونے والا بینظیر پبلک اسکول دوڑ کی عوام کے لئے تحفہ ہے اسکول کے فعال ہونے سے علاقے کی غریب بچیوں کو مفت تعلیم اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات مل سکیں گی۔اس موقع پر ایکسین ایجوکیشن ورکس اینڈ سروسز نے بتایا کہ صوبائی وزیر صحت کی خصوصی ہدایت پر 60 میل میں بینظیر پبلک اسکول کے قیام کے لیے 16 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے جس پر جلد کام شروع کیا جائے گا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے کام کا جائزہ لینے کے لیے بیسک ہیلتھ یونٹ 60 میل و دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

Exit mobile version