BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی کی زیرِ صدارت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی کی زیرِ صدارت ضلعی میں غیر قانونی چلنے والی لیبارٹریز و صحت مراکز کے خلاف کاروائی و رجسٹریشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں کام کرنے والی پرائیویٹ لیبارٹریز اور اسپتالوں کی کارکردگی، رجسٹریشن، صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام پرائیویٹ اسپتال اور لیبارٹریاں اپنی سہولیات اور معیاری طبی خدمات کو بہتر بنائیں، ڈپٹی کمشنر نے تمام لیبارٹریز اور پرائیوٹ میڈیکل سنٹرز کے مالکان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی لیبارٹریز اور میڈیکل سنٹرز کو فوری طور پر رجسٹرڈ کروائیں بصورت دیگر بغیر رجسٹریشن کے چلنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ غیر معیاری یا غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز کے خلاف فوری انسپکشن کر کے رپورٹ پیش کی جائےاجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ابرار علی شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین ڈومکی، اور دیگر متعلقہ افسران اور پرائیوٹ لیبارٹریز و میڈیکل سنٹرز کے مالکان نے شرکت کی۔

Exit mobile version