نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے جاری بارش کے دوران نواب شاہ شہر کی مختلف پمپنگ اسٹیشنز اور ڈرینیج ڈسپوزلز کا اچانک دورہ کیا اور برساتی پانی کے نکاس کے جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے عملے کو ہدایت کی کہ برساتی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنانے کے لیے تمام ڈرینیج ڈسپوزلز اور پمپنگ اسٹیشنز کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے تاکہ جلد از جلد پانی کا نکاس ممکن بنایا جاسکے۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ کاروباری مراکز اور سڑکوں سے ترجیحی بنیادوں پر پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے جبکہ جاری بارشوں کے دوران تمام عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ برساتی پانی کے نکاس کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ تعلقہ سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز بھی فیلڈ میں موجود ہیں۔اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے عملے نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا کہ گزشتہ دن سے جاری بارش کے باعث پانی کے نکاس میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم اس کے باوجود برساتی پانی کے نکاس کا عمل تیزی سے جاری ہے اور تمام ڈسپوزل فعال ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بارشوں کے پیش نظر فیلڈ میں رہنے کی ہدایات تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں برساتی پانی کے نکاس کی نگرانی کو یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے میونسپل اور ٹائون انتظامیہ کو بھی فیلڈ میں رہنے کی ہدایات تمام ٹاؤن افسران برساتی پانی کے نکاس کے لیے ڈسپوزلز اور مشنیری کو چالو حالت میں رکھیں تمام علاقوں سے برساتی پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے بالخصوص کاروباری مراکز اور سڑکوں سے برساتی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر کی میونسپل اور ٹاون انتظامیہ کو ہدایات اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ کی زیر نگرانی کچے میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر نے سکرنڈ کے قریب دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں کا دورہ کرکے پانی کی صورتحال اور ریسکیو کے کام کا جائزہ لیا ضلع انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے لوگوں کو پکے پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ مویشی اور دیگر سامان کو بھی کشتیوں کے ذریعے منتقل کیا جارہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ.محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز حسین لغاری کی زیر نگرانی سیلاب متاثرین کی مویشی کو ویکسین کی جارہی ہے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 سو سے زائد چھوٹے بڑے جانوروں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین کی گئی ہےاب تک 6 مختلف مقامات پر قائم ویکسی نیشن کیمپس کے ذریعے 47 ہزار 620 جانوروں کو ویکسین کی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک شہید بینظیرآباد
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے جاری بارش
