BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت شہید بینظیرآباد میں ڈسٹرکٹ آئیوڈین ڈیفیشینسی ڈس آرڈرز کمیٹی (DISDDC) کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، ڈاکٹر اللّٰہ بخش راجپر کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران، زونل منیجر USI پروگرام، ضلعی فوکل پرسن اور نمک پروسیسرز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سندھ لازمی آیوڈائزیشن آف سالٹ ایکٹ 2013 کے تحت کھانے کے تمام مقاصد کے لیے استعمال ہونے والا نمک لازمی طور پر آیوڈائزڈ ہونا چاہیے تاکہ عوام کو گویٹر، ذہنی کمزوری، کریٹینزم، نشوونما کی کمی اور جسمانی معذوری جیسے امراض سے بچایا جا سکے اس موقع پر زونل منیجر USI انٹرنیشنل نے اجلاس کو بتایا کہ سندھ میں آیوڈین کی کمی سنگین مسئلہ ہے جس کی وجہ سے صحت کے مختلف مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نمک میں آیوڈین کی کم از کم مقدار 30PPM لازمی ہو، جبکہ تمام مینوفیکچررز، پروسیسرز اور درآمد کنندگان اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آیوڈائزڈ نمک میں کم از کم 30PPM آیوڈین موجود ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمک کے ہر بیگ اور پیکٹ پر مکمل تفصیل درج کرنا لازمی نمک پر آیوڈین کی موجودگی، وزن، تاریخ تنسیخ، ریٹیل پرائس اور پروسیسنگ یونٹ کا مکمل پتہ واضح اور قابلِ مطالعہ ہو غیر آیوڈائزڈ نمک کی فروخت پر مکمل پابندی کسی کو بھی غیر آیوڈائزڈ نمک فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر بھی صرف آیوڈائزڈ نمک استعمال کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ آیوڈائزڈ نمک کے بارے میں آگاہی مہم شروع کریں تو عوام میں آیوڈائزڈ نمک کے فوائد کے حوالے سے معلومات مل سکیں ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے ہمراہ نمک کی فیکٹریوں، ڈسٹری بیوٹرز اور مارکیٹ کا باقاعدگی سے چیکنگ کریں گے تاکہ نمک میں کم از کم 30PPM آیوڈین لازمی موجود ہو۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ اقدامات عوامی مفاد میں فوری طور پر نافذ العمل کیے جائیں گے تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔بعد ا زاں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) ویکسینیشن مہم کے حوالے سے ضلعی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سلیم بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد صابر اوٹھو، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ریاض احمد شر، ڈسٹرکٹ مینیجر سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز شہید بینظیرآباد اقصیٰ جمالی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ریاض شاہ، مبین منگریو کے علاوہ سوشل ویلفیئر، ڈی ایم پی پی ایچ آئی، اے ڈی ایچ او، اے ایم ایس پی ایم سی ایچ، ڈی ایف پی ایس آئی اے، ای پی آئی، ڈی ایس سی، اے ایم ایس، تعلقہ فوکل پرسنز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری اور ڈاکٹر اللّٰہ بخش راجپر نے اجلاس میں بتایا کہ 09 سے 14 سال تک کی عمر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے HPV ویکسینیشن مہم 15 سے 29 ستمبر 2025 تک ضلع بھر کی 86 یونین کونسلوں میں چلائی جائے گی۔ مہم کا ہدف 1,36,760 بچیوں کی ویکسینیشن کی جائے گی انہوں نے مزید بتایا کہ مہم کے دوران مقرر کردہ شیڈیول کے تحت ٹیمیں مختلف گاوں میں جاکر 9 سے 14 سال تک کی عمر کی بچیوں کو ویکسین کریگی جبکہ ویکسی نیشن کے لیے 4 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تمام صحت مراکز میں ویکسی نیشن پوائنٹ بھی بنائے گئے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ HPV ویکسینیشن مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ ایم ٹی اور ڈی ای او سی ٹیم کو ہدایت دی کہ انکار کرنے والوں کو اسی دن ویکسین لگائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور مدارس میں طالبات کو لازمی ویکسین لگائی جائے اور تمام اساتذہ کو پابند کیا جائے کہ وہ ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے تعاون سے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکار کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ مہم کے دوران ہیلتھ ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات HPV ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام محکمے قریبی رابطے میں رہتے ہوئے ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

Exit mobile version