
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت سے شہریوں کی ملاقات، مختلف مسائل پر فوری ایکشن۔ دوڑ ٹاؤن کمیٹی آفس میں چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت سے شہریوں نے اہم ملاقات کی، اس دوران شہریوں نے اپنے بنیادی مسائل پیش کئے۔ چیئرمین نے شہریوں کے مسائل غور سے سنے اور متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین حاجی ابرار حسین گورچانی، ٹاؤن آفیسر لائق حسین زرداری، کونسلر غلام حسین دیناری، حاجی محمد عرس لاشاری اور ٹاؤن کمیٹی کے دیگر اہم افسران بھی موجود تھے۔ اس اہم اجلاس میں ٹیکسیشن آفیسر ذیشان علی مری، آصف فرحان خانزادہ، آفس سپرنٹنڈنٹ راجہ حسین ڈیٹھو، واٹر سپلائی انچارج عبدالستار بروہی اور سینی ٹیشن انچارج راشد علی رحمانی نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ٹاؤن کمیٹی کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، شہر کی صاف، پرامن اور منظم ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
