BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) منسٹری آف ریلویز کے احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈسکھر

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) منسٹری آف ریلویز کے احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈسکھر نے دوڑ میں پبلک پارک کا پلان حتمی منظوری کے لئے ہیڈکوآرٹر لاہور ارسال کردیا،20 یوم گزرجانے کے باوجود پلان منظور کرکے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو این او سی جاری نہیں ہوسکی، تمام کاروائی اور منصوبہ بندی کرلی گئی ہے این او سی موصول ہوتے ہی پارک کی تعمیر کاکام شروع کردیا جائے گا،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت۔تفصیلات کے مطابق دوڑ شہر میں ریلوے اراضی پر پبلک پارک کے قیام کا پلان ابھی تک حتمی منظوری کا منتظر ہے،جسکی وجہ سے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو این او سی جاری نہیں ہوسکی ہے،اسٹنٹ ڈائریکٹر W-II/ منسٹری آف ریلویز کے احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سےDG پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز لاہورکو 07/05/2025 ارسال کردہ لیٹر No.473-W/Park/Dour کے ساتھ ڈویژنل ٹریسنگ پلان نمبر LL-136/DOUR/05/SUKارسال کردیا ہے،مگر 20 یوم گزرجانے کے باوجودپلان کی منظوری کے لئے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے، بتایا جاتا ہے کہ 07/05/2025 کو اسٹنٹ ڈائریکٹر / W-II منسٹری آف ریلویز اسلام آباد کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ لاہور کو لیٹر ارسال کیا گیا تھا،جس پر ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ لاہور کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر کو07/05/2025 کو لیٹر ارسال کرکے ڈویژنل ٹریسنگ پلان ایک ہفتے کے اندڈ ائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز ہیڈکوآرٹر لاہور ارسال کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے،جس پر ڈپٹی ڈائریکٹرپراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر نے پبلک پارک کا پلان حتمی منظوری کے لئے ریلوے ہیڈ کوآرٹر لاہور ارسال کردیا ہے،جسے تاحال منظور نہیں کیا گیا ہے،دوسری جانب چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے بتایا کہ چار ماہ قبل ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی جانب سے پبلک پارک کے قیام / دیکھ بھال،لیز چارجز کی ادائیگی کے لیے باضابطہ درخواست ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ(DS) پاکستان ریلویز سکھرکو ارسال کی تھی، اور اب چار ماہ بعد پلان منظوری کے لئے ریلوے ہیڈ کوآرٹر ارسال کیا گیا ہے،جوکہ ابھی تک منظور نہیں کیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ پبلک پارک کے قیام کے سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں این او سی موصول ہوتے ہی پارک کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا،پبلک پارک کا منصوبہ عوام اور ریلوے دونوں کے مفاد میں ہے،انہوں نے سیکریٹری ریلویز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سینئر جنرل منیجر ریلویز لاہور سے پبلک پارک کے پلان کو جلد از جلد منظور کرکے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو این او سی دینے کا مطالبہ کیا ہے

Exit mobile version