BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ملک بھر کی طرح آج ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی پولیو کا عالمی

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ملک بھر کی طرح آج ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی پولیو کا عالمی دن منایا گیا۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت شہید بینظیرآباد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی قیادت میں ڈی سی آفس سے نواب شاہ پریس کلب تک ایک بڑی آگاہی ریلی نکالی گئی۔ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی اور دیگر مقررین نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی پولیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام میں پولیو کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی قطروں کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہےانہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں یہ وائرس اب بھی موجود ہے جو ہمارے مستقبل کے معماروں کے لیے خطرہ ہے۔ اس لیے پولیو کے خاتمے کی اس جدوجہد میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مقررین نے مزید کہا کہ حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، لہٰذا والدین سے اپیل ہے کہ وہ ملک کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں اور انسداد پولیو مہم کے دوران گھر گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ اس موذی وائرس کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ یقینی بنایا جا سکےریلی میں ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر جہانگیر کورائی، پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر اللہ بخش راجپر، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر آمینہ بروہی، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو، ڈاکٹر مبین مگریو، زبیر احمد ملاح سمیت مختلف محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Exit mobile version