نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی اور حاجی عبدالرشید اینڈ سنز کے زیر اہتمام سٹی ہال میں زراعت کی معاونت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے افسران سرمد علی سہتو، سرمد علی ابڑو، ممتاز سومرو، شاہد اقبال آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت زراعت کو سہارا دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ کسانوں کو مناسب بیج نہیں مل رہا۔ ہماری کوشش ہے کہ کسانوں کو اچھے اور معیاری بیج فراہم کیے جائیں۔ خاص طور پر کپاس کی بوائی کا وقت ہے اس لیے کاشتکار اپنی زرعی زمین میں زیادہ سے زیادہ کپاس کی کاشت کریں تاکہ پانی کی بچت ہو سکے۔ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے زرعی ماہرین کپاس اور دیگر فصلوں کی کاشت سے لے کر فصل کی تیاری تک کسانوں کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ کاشتکار ہماری کمپنی فاطمہ فرٹیلائزر سے استفادہ کریں اور ہماری طرف سے فراہم کردہ بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کو اپنی زرعی زمینوں میں استعمال کریں تاکہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی اور حاجی عبدالرشید اینڈ سنز کے زیر
