BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی منشیات فروشوں، اور اشتہاری

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی منشیات فروشوں، اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائیاں 10 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس نے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ سکرنڈ پولیس کی دو کامیاب کاروائیاں۔ پہلی کارروائی میں ملزم الیاس ولد محمد بخش خاصخیلی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے Z-21 گٹکے کے 2 پیکٹ برآمد ہوئے۔ مقدمہ 283/2025 بجرم 4/8 درج۔ دوسری کارروائی میں نعیم ولد عمر لوہار کو Z-21 گٹکے کے 2 پیکٹ سمیت گرفتار کیا گیا۔ مقدمہ 281/2025 بجرم 4/8 درج۔ تھانہ جام ڈاتار پولیس نے مقدمہ 74/2024 زیر دفعہ 496-A، 455، 376 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب ملزم زاہد حسین ولد غلام فاروق شر کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ تعلقہ پولیس نے کارروائی کے دوران علی شان رند کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد۔ مقدمہ 98/2025 بجرم 9(1)3C CNSA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ دوڑ پولیس نے دوران گشت منشیات فروش شہباز علی ڈاہری کو چرس سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ 114/2025 بجرم 9(1)3C CNSA درج۔ تھانہ 60 میل پولیس نے ملزم وقار عرف مِتھل عرف ٹوٹو چھٹو کو مقدمہ 56/2025 زیر دفعہ 392 PPC میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے چھینی گئی موٹر سائیکل CD-70 اور 30 بور پسٹل بھی برآمد ہوا، الگ مقدمہ 57/2025 بجرم 24(A) SAA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ بالو جا قبا پولیس کی دو کامیاب کاروائیاں ۔پہلی کارروائی میں پپو ولد گلاب سوجھی کو 72 پوائنٹس وسکی شراب اور CNG رکشہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ مقدمہ 57/2025 بجرم 3/4 PEHO درج کیا گیا۔ دوسری کارروائی میں نہال چانڈیو کو 1330 گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ 56/2025 بجرم 9(1)3C CNSA درج۔ تھانہ باندی پولیس نے آئی جی سندھ کی فہرست میں شامل اشتہاری ملزم علی گھر ولد محرم چانڈیو کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد۔ مقدمہ 95/2025 بجرم 3/4 PEHO درج۔ تھانہ پَبجو پولیس نے مقدمہ 20/2023 بجرم 324، 504، 34، 337F(iii) PPC میں مطلوب ملزم صوف عرف شاھن لغاری کو گرفتار کرلیا گیا۔

Exit mobile version