نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شہید بینظیر آباد سید ابرار علی شاہ نے آج پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ اور زچہ و بچہ کے صحت مرکز کا دورہ کیا اور دونوں اسپتالوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا اس موقع پر پیپلز میڈیکل اسپتال کی اے ایم ایس ڈاکٹر نجمہ کوثر اور زچہ و بچہ صحت مرکز کے انچارج ڈاکٹر اکبر سیال نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو اسپتالوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال کے وارڈز کے زیر تعمیر کام کو جلد شروع کرایا جائے اور کچھ کمروں کی مرمت کی ضرورت ہے تاکہ وارڈز کے مکمل فعال ہونے سے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں آسانی ہو سکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پی ایم سی اسپتال اور زچہ و بچہ صحت مرکز کے انچارج کو یقین دلایا کہ مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی کی ہدایت پر یہ دورہ کیا گیا ہے تاکہ اسپتالوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا جا سکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دونوں اسپتالوں کی انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ علاج کے لیے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور ڈپٹی کمشنر
