BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) شہید بینظیر آباد پولیس میں 22 امیدواروں کو اے ایس آئی آفر

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) شہید بینظیر آباد پولیس میں 22 امیدواروں کو اے ایس آئی آفر آرڈرز جاری۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان پاس کرنے والے 22 امیدواروں کو ایس ایس پی آفس میں (اے ایس آئی) آفر آرڈرز تقسیم کیے۔اس موقع پر آفر آرڈر حاصل کرنے والے 22 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں ایک لیڈی امیدوار بھی شامل تھی۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پولیس فورس میں شمولیت ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کی بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ نئے افسران ایمانداری، دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں تاکہ عوام کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

Exit mobile version