BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔ چیئرمین

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔ چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑچوہدری وسیم افضل راجپوت چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑنے ٹاؤن کمیٹی آفس میں جامع مسجد روڈ پر واقع دکانداروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے دکانداروں اور تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے سے تمام غیر قانونی تجاوزات، باڑیں اور رکاوٹیں فوری طور پر ہٹا دیں تاکہ شہر کی خوبصورتی کو بحال کیا جا سکے۔ چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت نے کہا کہ دوڑکو صاف ستھرا اور سہولتوں سے بھرپور ماڈل سٹی بنانے کے لیے تاجروں اور شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ٹی سی دوڑحاجی ابرار حسین گورچانی، ٹاؤن آفیسر لائق حسین زرداری غلام حسین دیناری، حاجی محمد عرس لاشاری، آفس سپرنٹنڈنٹ راجہ حسین ڈیٹھو، ٹیکسیشن آفیسر ذیشان علی مری، واٹر سپلائی انچارج عبدالستار بروهی، راشد علي رحمانی اور دیگر موجود تھے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑنے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے، ہمیں اس کی بہتری کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔ ملاقات میں تاجروں نے بھی شہر کے مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کیے اور ٹاؤن کمیٹی کے اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔

Exit mobile version