BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) (جسقم) تعلقہ دوڑ کی قیادت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) (جسقم) تعلقہ دوڑ کی قیادت میں بدامنی اور منشیات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں سیاسی و سماجی حلقوں کے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ایس یو پی تعلقہ دوڑ کے صدر امان ﷲ بروہی، ضلعی انفارمیشن سیکریٹری مجاہد علی رستمانی، جسقم ضلعی رہنما بادل بروھی فیروز لغاری جساف رہنما منتظر وگن، سلمان خان وساڻ، سوشل ورکر فیصل جمالي، پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ضلع کے رہنما غلام علی لاشاری گسٹا کے سکندر رند سائیں کرم جمالی اور دیگر رہنماؤں نے کی۔ ریلی بینظیر پمپ سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی شاہی بازار میں پریس کلب چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور بدامنی و منشیات کے خاتمے کے لیے زوردار نعرے لگائے۔اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوڑ شہر میں بدامنی عروج پر پہنچ چکی ہے، جہاں شہری اپنے گھروں کے اندر بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے۔ ان کا الزام تھا کہ دوڑ میں آئس، شراب اور ممنوعہ گٹکوں کی خرید و فروخت عام ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ منشیات کی بڑھتی ہوئی لت نہ صرف نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سماج میں جرائم کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر دوڑ میں منشیات کے عادی دھندہ بازوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور بدامنی پر قابو پاکر شہریوں کو امن فراہم کیا جائے۔
احتجاجی رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ایس یو پی اپنی تحریک کو مزید تیز کرے گی اور آنے والے دنوں میں بڑی بڑی تحریکیں چلائی جائیں گی۔

Exit mobile version