BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) دوڑ تھانے کی حدود اسٹار کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) دوڑ تھانے کی حدود اسٹار کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 14 سال کے معصوم بچے جو تین گولی مار کر زخمی کر دیا ورثاء نے بچے جو فوری طور پر تعلقہ اسپتال دوڑ منتقل کیا جہاں پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی بچے جو فوری طور پر سول اسپتال نواب شاہ منتقل کر دیا گیا بچے کے ماموں ممتاز علی بروہی نے میڈیا کو بتایا میرا بھانجا میرے گھر میں سویا ہوا تھا کہ کچھ نامعلوم افراد میرے گھر میں گھس کر میرے بھانجے حامد علی ولد واحد بخش پر تین فائر کئے میرے بھانجے کو تین گولیاں لگی ہم بھانجے کو زخمی حالت میں دوڑ اسپتال لائے جہاں طبی امداد دینے کے بعد سول اسپتال نواب شاہ ریفر کر دیا گیا دوسری جانب دوڑ پولیس فوری طور پر دوڑ اسپتال پہنچ گئی اور زخمی بچے کے ورثاء سے تفصیلات معلوم کی اصل معاملہ معلوم نہیں ہوسکا پولیس کا کہنا ہے معاملے کو ہر لحاظ سے تفتیش کی جائے گی

Exit mobile version