نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) خانزادہ یوتھ ونگ سکرنڈ (مرکز)کے نوجوانوں کا مشاورتی اجلاس۔۔اس اجلاس میں برادری کی معزز شخصیت میںسردار راجا رفیق خانزادہ،فیروز خانزادہ ( SR رینجرز) راشد شکور خانزادہ،عدیل اعظم خانزادہ،رضوان رئیس خانزادہ،رمیز چاند خانزادہ،علیم مبین خانزادہ، احسان احد خانزادہ، عارف خانزادہ و دیگر ساتھیوں سے برادری کے کثیر تعداد میں نوجوانوں نے برادری میں درپیش مسائل پر مشاورت بھی کی اور ساتھ ساتھ آگے کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔.راجہ خانزادہ ،فیروز خانزادہ راشد خانزادہ نے نوجوانوں کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔اس موقع پر موجودڈاکٹر عبدالصمد خانزادہ اور اسامہ عزیز خانزادہ نے برادری کے طالب علموں کی رہنمائی اور اپنے اپنے شعبوں میں نوجوانوں کو بھرپور تعاون کرنے کا یقین دلایا۔۔اجلاس میں دونوں جانب سے برادری کے اہم فیصلوں میں نوجوانوں کے مشورے کو فوقیت دینے ہمیشہ ساتھ لے کر چلنے کو لازم قرار دیا گیا۔۔
اور نوجوانوں کو بھی سب کو ساتھ لے کے چلنے اور آپس میں اتحاد برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئیں۔۔ نوجوانوں کے جوش جذبہ اور کاوشوں کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ برادری کے فلاح و بہبود کے لیے کام کریں اور اپنی اپنی قابلیت کے دم پر برادری کو فائدے پہنچائیں۔۔بیشک نوجوان ہی قوم کا بہترین سرمایہ ہیں۔۔نوجوانوں کی طرف سے شناور ضیاءالدین خانزادہ،اُسامہ جاوید خانزادہ،زیب جاوید خانزادہ،عبدالقادِر جمشید خانزادہ، عمار جاوید خانزادہ،باسط لیاقت خانزادہ،مقیم عزیز خانزادہ،صمد کبیر خانزادہ،شرجیل خانزادہ،وقاص شفیق خانزادہ،فیروز خانزادہ، آصف خانزادہ، حسن خانزادہ اور دیگر ساتھی شریک ہوئے۔۔اجلاس کے آخر میں باہمی تعاون کے ساتھ برادری کو یکجہ کرنے اور ہمیشہ ساتھ رہ کر آگے بڑھنے کے عزم کا عہد کیا گیا۔۔
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) خانزادہ یوتھ ونگ سکرنڈ (مرکز)کے نوجوانوں کا مشاورتی اجلاس
