نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) جے یو آئی سندھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو نے سکرنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مرضی کے مطابق ووٹ کے ذریعے حکومتیں لائی جائیں، ہم نے موجودہ جعلی حکومتوں کو قبول نہیں کیا، حکمران نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش کے حالات سے سبق سیکھیں۔ ایسا نہ ہو کہ پاکستانی عوام آپ کو گلے سے پکڑ کر سڑکوں پر پھینک دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سیاسی انتقامی مقدمات ختم ہونے چاہئیں، ہم نے نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف درج مقدمات کی بھی مذمت کی تھی۔ اگر آصف زرداری، نواز شریف یا عمران خان کرپشن میں ملوث ہیں تو ان کے خلاف قانون اور آئین کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ سندھ کے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ صدر پاکستان اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے اپنے ہی حلقے نوابشاہ شہر میں لوٹ مار، چوری اور بدامنی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔ ایک تاجر کو دن دیہاڑے لوٹ کر زخمی کر دیا گیا۔ سندھ کا امن انتہائی خراب ہے، اغواء اور ڈکیتیاں روز کا معمول بن چکی ہیں، سندھ کی خواتین کی عزتیں بھی محفوظ نہیں۔ دو سال کے معصوم بچوں کو اغوا کیا جا رہا ہے۔ میرے والد شہید خالد محمود سومرو نے حق، سچ اور امن کی بات کی، اس لیے وہ بھی شہید ہوئے اور ان کا نعش مجھے تحفے میں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام جے یو آئی کی طرف دیکھ رہے ہیں، موقع ملا تو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریں گے۔
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) جے یو آئی سندھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود
